پاکستان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن کے چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیرخزانہ نے سیلاب سے انفراسٹرکچر، فصلوں کے نقصانات پر معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا: جاری اعلامیہ

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر سے ہونے والی ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے سیلاب سے انفراسٹرکچر، فصلوں کے نقصانات پر معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا مقصد اسٹرکچرل مسائل حل کرنا ہے، اسٹرکچرل مسائل کیحل سے پاکستان مالیاتی خسارہ ختم کرکے پائیدار ترقی کی طرف بڑھ سکے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ امریکا میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی، ایم ڈی نے سیلاب کی مشکل صورتحال میں پاکستان کاساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا، ایم ڈی نے پروگرام کی شرائط پر نظر ثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کیلئے حکومت کے عزم کااعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق مشن چیف آئی ایم ایف ناتھن پورٹر نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستانی معیشت کودرپیش چیلنجز کے باریمیں آئی ایم ایف کے جائزے سے آگاہ کیا۔ مشن چیف آئی ایم ایف نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی حمایت کا اعادہ کیا جبکہ وزیر خزانہ نے عالمی معیشت کیلئے مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.