پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم چاہیے عمران خان ہوں یا شہباز شریف ، آڈیو لیکس سے قومی سلامتی کا سوال پیدا ہوا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی دبنگ بیان جاری کر کے ہلچل مچا دی

آڈیو لیکس حساس معاملہ ، وزیرِاعظم شہبازشریف نے آڈیو لیکس معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے، انکوائری کے نتائج کا ہم سب کو انتظار رہیگا

وزیراعظم چاہیے عمران خان ہوں یا شہباز شریف ، آڈیو لیکس سے قومی سلامتی کا سوال پیدا ہوا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی دبنگ بیان جاری کر کے ہلچل مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم چاہے عمران خان ہوں یا شہبازشریف،آڈیولیکس سے قومی سلامتی کا سوال پیدا ہوا، آڈیو لیکس معاملے کی انکوائری کے نتائج کا انتظار ہے، وزیراعظم آفس کا حساس معاملہ ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس حساس معاملہ ہے، اس عمل کی مذمت کرتے ہیں، وزیرِاعظم شہبازشریف نے آڈیو لیکس معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے، انکوائری کے نتائج کا ہم سب کو انتظار رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی تقسیم کے اس دور میں، میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے ان دونوں عالمی طاقتوں کو متحد کرکے ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور چین، دونوں ممالک کے دوست کے طور پر شاید پاکستان کی منفرد حیثیت اس معاملے میں باہمی تعاون کا سبب بن سکتی ہے۔ بلاول بھٹو نے دونوں عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم چاہے عمران خان ہوتے یا اب شہبازشریف ہیں، آڈیو لیکس معاملے سے قومی سلامتی کا سوال پیدا ہوا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی میگزین فارن پالیسی کے ایڈیٹر ان چیف روی اگروال سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے، خاص طور پر ایسے وقت میں ہم کسی بھی کشیدگی کو بڑھانا یا جیو پولیٹیکل فٹ بال بننے میں کوئی کردار ادا نہیں کرنا چاہتے جب ملک سیلاب میں گھرا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.