پاکستان

عوامی نیشنل پارٹی اپنی ہی حکومت پر برس پڑی، کیا ایسا اعلان کہ سب دنگ رہ گئے

ہم نے حکومت کا ساتھ عوام کو ریلیف دینے کے لیے دیا تھا، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل کابینہ بڑھاتی جا رہی ہے

عوامی نیشنل پارٹی اپنی ہی حکومت پر برس پڑی، کیا ایسا اعلان کہ سب دنگ رہ گئے ‘ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ ہم نے حکومت کا ساتھ عوام کو ریلیف دینے کے لیے دیا تھا، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل کابینہ بڑھاتی جا رہی ہے۔ زاہد خان نے کہا کہ کابینہ میں صرف تین جماعتوں کے لوگ ہیں، اے این پی اس گناہ میں شامل نہیں ہے، رانا ثنا اللہ سلطان راہی کی طرح صرف بڑھکیں مارتے ہیں، دیکھتے ہیں کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے بعد کیا ریلیف ملتا ہے۔ رہنما عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ اس وقت تین صوبے گورنر کے بغیر ہیں، اگر آپ سے گورنر نہیں لگ سکتے تو پھر آپ کیا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.