پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ کتنی اشیاء کی قیمتیں بڑھیں؟ اداکارہ شمارات کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کا پول کھول دیا

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 30.62 فیصد ریکارڈ کی گئی ' ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

ملک میں رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ کتنی اشیاء کی قیمتیں بڑھیں؟ اداکارہ شمارات کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کا پول کھول دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 30.62 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 40 روپے 13 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 41 روپے 11 پیسے بڑھی، 190 گرام چائے کی قیمت میں 8 روپے 35 پیسے اضافہ ہوا، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ ہوا، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا جبکہ زندہ مرغی ایک روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 میں استحکام رہا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 63 پیسے سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 48 روپے 55 پیسے کم ہوئی، حالیہ ہفتیگھی کی فی کلو قیمت میں 64 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، چینی ،کیلے، لہسن اور آلو کی قیمت میں بھی کمی آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.