پاکستانفیچرڈ پوسٹ

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، ریل گاڑی میں سفر کرنے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، کراچی تک ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

پہلے مرحلے میں روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں کوکراچی تک چلانیکا فیصلہ 'خیبرمیل 'رحمان بابا ایکسپریس 2 اکتوبر سے کراچی تک چلائی جائیں گی

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، ریل گاڑی میں سفر کرنے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، کراچی تک ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کے اجلاس میں 2 اکتوبر سے مرحلہ وارکراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ ریلوے نے فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظرکیا، پہلے مرحلے میں روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں کوکراچی تک چلانیکا فیصلہ کیا گیا ہے اور خیبرمیل اور رحمان بابا ایکسپریس 2 اکتوبر سے کراچی تک چلائی جائیں گی۔ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ 5 اکتوبر سے قراقرم، کراچی، پاک بزنس ایکسپریس کوبھی بحال کرنیکا فیصلہ کیا گیا جبکہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے رکھاگیاہے اور تمام ٹرینوں کواضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ سفری دورانیے کا جائزہ 30 روز کے بعد دوبارہ لیا جائے گااور اسے بتدریج کم کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ملک میں بدترین سیلاب کے بعد کراچی تک ریلوے آپریشن روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.