پاکستان

بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی کا معاملہ، سندھ پولیس نے محکمہ داخلہ کو دیا کرارا جواب

سندھ پولیس نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی اور استدعا کی کی الیکشن آگے بڑھائیں جائیں

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی معاملے کے حوالے سے سندھ پولیس نے محکمہ داخلہ سندھ کو کرارا جواب دیتے ہوئے نئی استدعا کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی جی آپریشنز حیدر رضا کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں استدعا کی گئی کہ 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا انعقاد ہونا ہے لیکن اس کے لیے فول پروف سکیورٹی کا انتظام ممکن نہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی پولیس کی اپنی نفری سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جو اندرون سندھ سے نفری ملنی تھی، نجی سکیورٹی گارڈز ممکن نہیں ہیں کہ وہ کراچی پولیس کو مل سکیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کے لیے جو منصوبہ بندی کی گئی تھی اس کے لیے کم از کم ساڑھے 16 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے جس کے باعث کراچی پولیس کے لیے انتظامات کرنا نا ممکن ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ سے استدعا کی گئی ہے کہ کم از کم 3 ماہ کے لیے انتخابات کو آگے بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ کوارٹرز سے یہ معاملہ اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.