پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر سربراہ پی ٹی آئی پر کرارا وار’ عمران خان کی آڈیو لیکس کو پاکستان کیخلاف خطرناک سازش قرار دے کر ایک نیا طوفان برپا کر دیا

عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے، سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر سربراہ پی ٹی آئی پر کرارا وار’ عمران خان کی آڈیو لیکس کو پاکستان کیخلاف خطرناک سازش قرار دے کر ایک نیا طوفان برپا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے، سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کا سامنا تو کرنا ہو گا، پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہو گیا؟ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.