پاکستان

چین نے پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

چین گوشت برآمد کرنے کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ' چینی سفیرکئی بار گوشت برآمد کرنے کا کہہ چکے ہیں: رکن قائمہ کمیٹی دینش کمار

چین نے پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر گدھوں کی برآمد کرے تو کافی حد تک سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ میں بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ چین گوشت برآمد کرنے کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ قائمہ کمیٹی کے رکن دنیش کمار کا کہنا تھا چین کہتا ہے کہ پاکستان گدھے اورکتے برآمدکرے۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ چینی سفیرکئی بار گوشت برآمد کرنے کا کہہ چکے ہیں، سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، پاکستان وہاں سے درآمد کرکے گوشت برآمدکرسکتا ہے۔ وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ لمپی اسکن بیماری کی وجہ سے افغانستان سے وقتی طورپر جانور درآمد کرنیکی اجازت نہیں ہے۔ قائمہ کمیٹی نے پانچ برآمدی شعبوں پر دی جانے والی بجلی سبسڈی واپس لینے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزارت تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ سبسڈی واپس دینے کے لیے وزرات خزانہ کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے، برآمدی شعبوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ حکومت برآمدی صنعت کو بجلی کی سبسڈی کا معاملہ جلد حل کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.