پاکستان

مریم نواز کا آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچنے کا امکان

مریم نواز لندن میں تقریبا دو ہفتے قیام کریں گی اور لندن میں قیام کے دوران ن لیگی نائب صدر اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچنے کا امکان ہے اور ان کا لندن میں دو ہفتے تک قیام کا امکان ہیں جہاں وہ اپنے والد سے بھی ملاقات کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچ سکتی ہیں، مریم نواز لندن میں تقریبا دو ہفتے قیام کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گی۔ خیال رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائی کورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نہیں ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.