پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار کو دیئے انٹرویو میں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو دیا جھوٹا قرار اور کی ایسی تنقید کے سب کے ہوش اڑ گئے

زمین پر عمران خان سے زیادہ جھوٹا کوئی نہیں ، حالیہ دورہ امریکا میں بھی کئی عالمی رہنماؤں نے بھی عمران خان کو بدتمیز، جھوٹا اور انا پرست قرار دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار کو دیئے انٹرویو میں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو دیا جھوٹا قرار اور کی ایسی تنقید کے سب کے ہوش اڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف برطانوی اخبارکو دیئے گئے انٹرویو میں تحریک انصاف کے چیئرمین پر برس پڑے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دھوکے بازیوں نے ملک کی معیشت برباد کردی ، اقتدار سے باہر ہونے کے بعد عمران خان نے جھوٹ اور گم راہی سے معاشرے میں زہر گھول دیا اور تقسیم کردیا ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس سے سامنے آگیا کہ عمران خان نے اپنے مفاد کے لیے جھوٹ بول کر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ، جان بوجھ کر کیے جرائم پر عمران خان کو جواب دہ ہونا پڑیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے، پاکستان کو بڑھتی مہنگائی، غیر ملکی قرضوں اورکرنسی کی قدر میں کمی کا سامنا ہے، پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ سے 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں، شدید مالی مشکلات کے باوجودایف 16 طیاروں کے لیے امریکا کے ساتھ معاہدہ کیا، امریکی صدر سے نیویارک میں مختصر ملاقات کی،انہوں نے پاکستان کی حمایت کا وعدہ کیا۔ شبہاز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، نومبر میں چین کا دورہ کروں گا، سی پیک ایسا منصوبہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اچھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.