پاکستان

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہو کرایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے '10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 27 ہزار 1 سو 43 روپے ہے

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود بھی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی واقع ہوئی ہے جو ملک بھر کی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہو کرایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 27 ہزار 1 سو 43 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1709 ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.