پاکستان

ملک بھر میں میڈیکل کالجز کے لئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 13 نومبرکو ہوگا، ایم ڈی کیٹ کا امتحان چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہوگا

ملک بھر میں نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کے لئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ‘ جس کے تمام طالبہ و طالبات نے داخلہ کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 13 نومبرکو ہوگا، ایم ڈی کیٹ کا امتحان چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز بلوچستان ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سروسز پنجاب، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی خیبرپختونخوا، ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سندھ اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی ہوگا۔

پی ایم سی کا کہنا ہے کہ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان پاس کرنے کی شرح 55 اور بی ڈی ایس کے لیے 45فیصد ہے۔ صدر پی ایم سی ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لییکراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں ٹیسٹ مراکز بنائے جائیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ دبئی یا سعودی عرب میں داخلہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم طلبہ پاکستان کے کسی بھی سینٹر پر بھی ٹیسٹ دینے کے بھی اہل ہوں گے۔ ڈاکٹر نوشاد کے مطابق رجسٹریشن کے لیے پی ایم سی کا پورٹل 10 اکتوبر تک کھلا رہے گا، ملک بھر میں 20 ہزار نشستوں کے لیے ڈھائی لاکھ طلبہ ٹیسٹ دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.