پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاقی حکومت نے سردیوں میں عوام کو حیران کن تحفہ دینے کا اعلان کر دیا، موسم سرما میں شہریوں کو گیس کتنے سے کتنے بجے تک فراہم ہوگی؟ تفصیل سامنے آگئی

سردیوں میں گیس بہت کم ہوگی لہٰذا کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس فراہم کرسکیں: وزیر مملکت برائے پٹرولیم

وفاقی حکومت نے سردیوں میں عوام کو حیران کن تحفہ دینے کا اعلان کر دیا، موسم سرما میں شہریوں کو گیس کتنے سے کتنے بجے تک فراہم ہوگی؟ تفصیل سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ بولیاں طلب کرنے کے باوجود 40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں بھی گیس نہیں مل رہی، سوئی ناردرن سسٹم پر گھریلو صارفین کو 95 کروڑ مکعب فٹ یومیہ چاہیے لیکن سوئی ناردرن کے پاس سردیوں میں یومیہ صرف 68 کروڑ مکعب فٹ گیس دستیاب ہو گی، ایسی ہی صورت حال سوئی سدرن پر ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سردیوں میں گیس بہت کم ہوگی لہذا کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس فراہم کرسکیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھاکہ پچھلے سال کے مقابلے میں ماہانہ 20 ہزار ٹن اضافی ایل پی جی درآمد کریں گے، جتنی گیس پچھلے سال تھی اتنی گیس کا انتظام کر لیا ہے، سردیوں کے حوالے سے مؤثر پلان بنا رہے ہیں اور گیس کے حوالے سے پلان کا اعلان جلد کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ تین سے چار سال میں توانائی کے شعبے میں خود کفیل ہوجائیں گے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بھی کام کررہے ہیں، کوشش ہوگی سردیوں میں عوام کو پچھلے سال سے زیادہ ریلیف دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.