پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی اب طبیعت کیسی ہے؟ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیا ایسا انکشاف کہ جیالے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سابق صدر آصف علی زرداری کا علاج بہتر ہو رہا ہے اور ان کی طبیعت میں بہت بہتری آئی ہے' بلاول بھٹو زرداری کا انکشاف

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی اب طبیعت کیسی ہے؟ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیا ایسا انکشاف کہ جیالے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی وہیں انہوں نے اپنے والد کی صحت سے متعلق بھی بتایا۔ آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا علاج بہتر ہو رہا ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ فی الحال آصف زرداری کے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور دبئی سے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بھی ان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.