پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مریم نواز کی لندن روانگی معنی خیز، نیا لندن پلان کیا ہے؟ کیا شہباز شریف کی چھٹی ہونے والی ہے ؟ قومی سیاست کو ہلا کر رکھ دینے والا تجزیہ منظر عام پر آگیا

مریم نواز کا لندن جانا معنی خیز ،لندن پلان کے تحت شہبازشریف کی چھٹی اور عمران خان کو بھی سیاسی عمل سے الگ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

مریم نواز کی لندن روانگی معنی خیز، نیا لندن پلان کیا ہے؟ کیا شہباز شریف کی چھٹی ہونے والی ہے ؟ قومی سیاست کو ہلا کر رکھ دینے والا تجزیہ منظر عام پر آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ ایک اور دھوکے کی تیاری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کو استعمال کرکے عمران خان کو سیاسی عمل سے الگ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔مریم نواز کے کیسز ختم کرانا، پاسپورٹ ملنا اور لندن جانا معنی خیز ہے،لندن پلان کے تحت شہبازشریف کی چھٹی ہونے والی ہے،مفتاح اسماعیل کے بعد شہباز شریف کو بھی پویلین بھیجا جارہا ہے۔

مریم نواز کو عوام اور ملک پر مسلط کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔خیال رہے کہ نائب صدر ن لیگ بھی لندن روانہ ہو گئیں۔مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے قطر ایئر کی پرواز 629 کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئیں، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور ایک ملازمہ بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی ہیں، مریم نواز 3 سال بعد اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کریں گی جبکہ اپنے بھائیوں سے بھی تقریبا 4 سال بعد ملیں گی۔ مریم نواز کی واپسی ایک ماہ بعد 6 نومبر کو شیڈول ہے، نوازشریف کا مریم نواز کے ساتھ واپس آنے کا امکان ہے۔لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد سے ملنے کے لئے بے چین ہوں، احساسات بیان نہیں کر سکتی۔ مریم نواز سے قطر ایئرپورٹ پر ایک پاکستانی نے تیس سالہ حکومتی کارکردگی اور بیرون ملک علاج کے حوالے سے سوال کرلیا۔ قطر ایئر پورٹ پر ایک پاکستانی نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ تیس سال سے اقتدار میں ہیں کوئی اسپتال ایسا کیوں نہ بنایا جہاں علاج ہوسکے۔ پاکستانی نے سوال کیا کہ آپ کو علاج کرانے لندن جانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے۔ یہ سوال سن کر مریم نواز بغیر جواب دیے آگے بڑھیں اور لفٹ میں سوار ہوکر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں۔واضح رہے کہ مریم نواز لندن پہنچنے کے بعد اپنے والد سے ملاقات کریں گی اور پھر وہاں اپنی سرجری کے حوالے سے بھی ڈاکٹرز سے مشاورت کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.