پاکستان

عمران خان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر گریڈ 20 کے افسران معطل، انکوائری شروع

20گریڈ کے ڈاکٹرصاحب گل کو چارماہ کیلئے معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر عہدے سے ہٹائے گئے 20 گریڈ کے افسر ڈاکٹر صاحب گل کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے ڈاکٹر صاحب گل کیخلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ 20گریڈ کے ڈاکٹرصاحب گل کو چارماہ کیلئے معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں گریڈ 21کے اصغرعلی اور گریڈ 20 کے ڈاکٹر ہارون خان شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پرڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی صاحب گل کوعہدے سے ہٹایا گیا تھا اور انہیں ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.