پاکستان

اقوام متحدہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو سونپا ایسا عہدہ کہ ملک کا نام روشن ہوگیا

وزیراعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق تنظیم کی گول میز کانفرنس کی نائب صدارت دینے کا اعلان

اقوام متحدہ نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو سونپا ایسا عہدہ کے ملک کا نام روشن ہوگیا جبکہ اجلاس کے دوران نائب صدارت پاکستان کیلئے بڑا عالمی اعزاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی کانفرنس آف پارٹیز(سی۔او۔پی۔27)کی طرف سے اجلاس کے دوران نائب صدارت پاکستان کیلئے بڑا عالمی اعزاز ہے۔ اقوام متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزاز ملا ہے جبکہ سی اوپی27′ کی صدارت مصر کے پاس ہے اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت بھی دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، ناروے کے وزیراعظم اور مصر کے صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ ‘کانفرنس آف پارٹیز’کا اجلاس نومبر میں شرم الشیخ مصر میں ہوگا۔

اجلاس میں عالمی سربراہان، عالمی مالیاتی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ذمہ دار شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عالمی رہنماں، سربراہان مملکت اور عالمی مالیاتی اداروں کے ذمہ داران سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے یہ 27 واں اجلاس ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پراثر آواز پر انہیں یہ منصب دیا گیا۔ حالیہ سیلاب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر مثر آواز اٹھائی تھی۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کو ‘ایس۔سی۔او’ تنظیم کی سطح پر اٹھانے کی وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز کی دیگر ممالک نے تائید کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.