پاکستان

کیا آڈیو لیکس میں ملوث افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے؟ راناثناء اللہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلے کے تحت انویسٹی گیشن جاری ، رپورٹ وزیراعظم کوپیش ہوگی پھرفیصلہ ہوگا کہ رپورٹ کس حد تک شیئرکرنی ہے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ آڈیولیکس میں ملوث افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جبکہ بگنگ نہیں ہوئی بلکہ ٹیلی فون ہیک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلے کے تحت انویسٹی گیشن ہورہی ہے، رپورٹ وزیراعظم کوپیش ہوگی پھرفیصلہ ہوگا کہ رپورٹ کس حد تک شیئرکرنی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آڈیولیکس کوئی ایجنسی نہیں بلکہ بعض افراد کا معاملہ ہے جن کی نشاندہی ہوچکی ہے، ان افراد کا تعلق وزیراعظم ہاس میں کام کرنے والوں میں سے ہے، بعض لوگ پیسوں کی وجہ سے بھی ایسا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں بگنگ نہیں فون ٹیپنگ سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.