پاکستان

میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے قیام کا معاملہ، سندھ کابینہ نے کیا بڑا اعلان

سندھ کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی

کراچی میں میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے قیام کے معاملہ پر سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یونیورسٹی ضلع وسطی میں بنائی جائیگی، عباسی شہید اسپتال میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا ٹیچنگ اسپتال ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی کا بل اسمبلی میں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ کابینہ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ آف بے نظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ نواب شاہ ایکٹ بھی کابینہ میں پیش ہوا جسے منظور کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.