پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاقی حکومت نے عمران خان کو منظر عام سے ہٹانے کے لئے کی ایک اور منصوبہ بندی اور ایف آئی اے کو دیا ایسا ٹاسک کہ پی ٹی آئی سمیت سب ہل کر رہ گئے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

وفاقی حکومت نے عمران خان کو منظر عام سے ہٹانے کے لئے کی ایک اور منصوبہ بندی اور ایف آئی اے کو دیا ایسا ٹاسک کہ پی ٹی آئی سمیت سب ہل کر رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں ابراج گروپ کے اکانٹ سے 21لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کا ذکر ہے اور مقدمے میں سردار اظہر طارق، طارق شفیع اور یونس عامر کیانی بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابراج گروپ نے تحریک انصاف کے اکانٹ میں پیسے بھیجے، یہ پیسے ایک بینک کی جناح ایونیو برانچ میں بھیجے گئے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تاہم عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیابیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاؤنٹ تھا جو نیا پاکستان کے نام پر بنایا گیا، نجی بینک کا منیجر بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، بینک منیجر نیغیر قانونی بینک اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی۔ مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا اور مقدمہ ایف آئی اے کے کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے درج کیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، ملزمان نجی بینک اکانٹ کے بینفشری ہیں۔ تحریک انصاف کے سیف اللہ نیازی بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.