پاکستانفیچرڈ پوسٹ

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بعد وفاقی حکومت کو بھی دیا زور دار جھٹکا، قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن کب ہوں گے ؟ فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 16 اکتوبر کو الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بعد وفاقی حکومت کو بھی دیا زور دار جھٹکا، قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن کب ہوں گے ؟ فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزارت داخلہ کی ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 45 ضلع کرم کا انتخاب 16 اکتوبر کو نہیں ہوگا۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہیکہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پرضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبرکو کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم وفاقی وزارت داخلہ نے 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا اور درخواست کی تھی کہ ضمنی انتخابات 90دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کردی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.