پاکستان

لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر بدنظمی ، پولیس طلب

جنید صفدر اورپی ٹی آئی حامیوں کی بات چیت کے دوران نواز شریف کی سکیورٹی والے بھی پہنچ گئے، سکیورٹی گارڈز نے پی ٹی آئی سپورٹرکو روکا

لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر بدنظمی کا واقعہ پیش آیاہے جس کے بعد پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی برطانیہ آمد پر احتجاج کے لیے آئے پی ٹی آئی کے حامیوں نے جنید صفدر کو روک لیا۔ جنید صفدر اورپی ٹی آئی حامیوں کی بات چیت کے دوران نواز شریف کی سکیورٹی والے بھی پہنچ گئے، سکیورٹی گارڈز نے پی ٹی آئی سپورٹرکو جنید سے دور کرنیکی کوشش کی۔ واقعہ پر پولیس بھی طلب کرلی گئی، احتجاج کرنے والے بدستور حسن نواز کے دفتر کے باہر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.