پاکستان

منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر فواد چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا

14 ہزار اکاؤنٹس پر عرق ریز محنت ہوئی اور فول پروف مقدمہ تھا، یہ پاکستان کے لوگوں کے پیسے ہیں: پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ شہباز شریف اور حمزہ شریف کے سر پر واری، ساتھ ہی انہوں نے قرار دیا کہ یہ عدالتی نظام کا عوام کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 14 ہزار اکاؤنٹس پر عرق ریز محنت ہوئی اور فول پروف مقدمہ تھا، یہ پاکستان کے لوگوں کے پیسے ہیں، ایک طرف سیلاب زدگان کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، دوسری طرف ایک خاندان اربوں روپے کھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.