پاکستان

سابق وزیر غلام احمد بلور کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنزیہ وار، سب تکتے رہ گئے

ہم ڈرتے نہیں ہماری پوزیشن مضبوط ہے، اب عمران خان کی وہ بات نہیں رہی جو پہلے تھی، ان کے جلسے نہیں میلے ہوتے ہیں ڈرامہ ہوتا ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر طنزیہ وار کیے جس کو سب کے سب تکتے رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے ہمیں مہم کے لیے صرف 2 دن دیے ہیں، یہ لوگ ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہوتے ہیں انہیں کیا معلوم کہ گرانڈ پر سیاست کیسے ہوتی ہے۔ غلام بلور نے مزید کہا کہ ہم ڈرتے نہیں ہماری پوزیشن مضبوط ہے، اب عمران خان کی وہ بات نہیں رہی جو پہلے تھی، عمران خان کے جلسے نہیں میلے ہوتے ہیں ڈرامہ ہوتا ہے۔ اے این پی رہنما نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں عمران خان 50 ہزار لوگ بھی اسلام آباد نہیں لا سکتا، خان نے کہا 10 کروڑ ڈالر روزانہ بچاں گا، وہ کہاں گئے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا شہباز شریف نے ملک سنبھالا ہے حالات ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا اور بہتری آئے گی، ہمارے وسائل ہمیں دیے جائیں، ہمارے صوبے میں گیس بجلی ضرورت سے زیادہ ہے پھر بھی لوڈشیڈنگ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.