پاکستان

غیر ملکی ایئر پورٹ اسحاق ڈار کیساتھ نامعلوم شخص کی بدتمیزی ، ویڈیو وائرل

ایک نامعلوم شخص نے اسحاق ڈار سے بدتمیزی کی تاہم وزیر خزانہ کے ساتھ موجود شخص نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اسی کی زبان میں جواب دیا

واشنگٹن ائیر پورٹ پر ایک نامعلوم شخص نے وزیر خزانہ سے بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس اسحاق ڈار نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر خزانہ اسحاق ڈارآئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کیلئے آج واشنگٹن پہنچے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واشنگٹن ائیر پورٹ پر ایک نامعلوم شخص نے اسحاق ڈار سے بدتمیزی کی تاہم وزیر خزانہ کے ساتھ موجود شخص نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اسی کی زبان میں جواب دیا۔ گزشتہ روز بھی لندن میں تحریک انصاف کے حامیوں نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو روک لیا تھا،جنید نے پی ٹی آئی کے حامیوں سے کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے لیکن تمیز کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ اسی دوران نواز شریف کی سکیورٹی نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو جنید سے دور کیا،واقعے پر پولیس بھی طلب کرلی گئی۔ خیال رہے کہ وزیر خزانہ چار روزہ دورہ امریکا میں مختلف مالیاتی اداروں اور رہنماں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.