پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کیلئے کیا شرائط رکھیں؟ حکومت سے بیٹھ کر بات کب ہوگی؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے

ہمیں آرمی چیف جو بھی لگے اس کا پرابلم نہیں، لگانے والوں سے پرابلم ہے، اگر حکومت آج الیکشن کا اعلان کردے تو استعفے واپس ہوسکتے ہیں

پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کیلئے کیا شرائط رکھیں؟ حکومت سے بیٹھ کر بات کب ہوگی؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں آرمی چیف جو بھی لگے اس کا پرابلم نہیں، لگانے والوں سے پرابلم ہے، اگر حکومت آج الیکشن کا اعلان کردے تو استعفے واپس ہوسکتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں لوگ الیکٹ ہو کر نہیں آکشن کے تحت آئے ہیں، عام طور پر آکشن کے تحت آنے والی حکومتوں کو یہ فیصلے نہیں کرنا چاہئیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر حکومت آج الیکشن کا اعلان کردے تو ان کی پارٹی کے استعفے واپس ہو سکتے ہیں، حکومت پہلے انتخابات کا اعلان کرے، پھر بیٹھ کر بات ہوگی، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے 100 فیصد تیار ہے۔ رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی بات کی لیکن ان لوگوں کے سر میں بھوسا بھرا ہوا ہے، دیکھ لیں اسحاق ڈار کا نیویارک میں پاکستانیوں نے کس طرح استقبال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے اسپیس دینا ہوگی، ابھی سروے آیا ہے کہ پورا پاکستان الیکشن چاہ رہا ہے، کیا لوگ ان عدالتی فیصلوں کو صحیح سمجھتے ہیں جس کے تحت حال میں ہی لوگ بری ہوئے ہیں؟ یہ سب کچھ این آر او 2022ء کے تحت رہا ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.