پاکستان

انتظار قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، 3 ملزمان بری اور 2 ملزم کو عمر قید کی سزا

عدالت نے ملزم طارق محمود، طارق رحیم اور اظہر سمیت دیگر تین ملزمان کو بری کردیا جبکہ دانیال اور بلال کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے انتظار حسین کیس میں نامزد ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو بری اور2 ملزمان کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں انتظار حسین قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکاروں کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نوجوان انتظار کے قتل کیس میں سزا کے خلاف ملزمان کی اپیلیں منظورکرلیں۔ اس سے قبل عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے ملزم طارق محمود، طارق رحیم اور اظہر سمیت دیگر تین ملزمان کو بری کردیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں دانیال اور بلال کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات بھی ختم کردیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.