پاکستان

خاران میں فائرنگ، سابق چیف جسٹس بلوچستان شہید ہو گئے

محمد نورمسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ کی گئی، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

خاران میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نورمسکانزئی شہید ہوگئے’ یہ واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی)نذیر کرد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھاکہ محمد نورمسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ کی گئی، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ خیال رہے کہ نورمسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے اور وہ فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی سابق چیف جسٹس رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.