پاکستان

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

رانا ثنااللہ نے وارنٹ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کردیا

لاہو ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ان کے وارنٹ گرفتاری سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن کی طرف سے جاری کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم وارنٹ کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس کے پاس بھی گئی تھی تاہم وفاقی پولیس نے دونوں مرتبہ ٹیم کو واپس بھجوادیا۔ رانا ثنااللہ نے وارنٹ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وزیر داخلہ کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کردیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے کہا تھا کہ پنجاب میں داخلے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.