پاکستان

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 184 پولنگ سٹیشنوں کو دیا حساس قرار

صوبے کے 6 حلقوں میں 21 لاکھ 41 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، 6 حلقوں میں 1474 پریذائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 6 حلقوں میں 16 اکتوبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیںاور 184 پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق صوبے کے 6 حلقوں میں 1434 پولنگ اسٹیشنزاور 4 ہزار 598 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، 184 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور192 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کے 6 حلقوں میں 21 لاکھ 41 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 6 حلقوں میں 1474 پریذائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق کل4421 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران، پولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں، 3 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے51 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں،سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور آرمی کے20 ہزار سے زائد جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.