پاکستان

این اے 157 کے ضمنی الیکشن، پولنگ سٹیشن کے باہر 2گروپوں میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4 افراد کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

این اے157 ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران فاطمہ جناح کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4 افراد کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ خیال رہے کہ این اے 157 ملتان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسی گیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.