پاکستانفیچرڈ پوسٹ

این اے 31کے ضمنی انتخابات میں شکست، غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے کیا انکار اور اپنی ہار کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟ چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مدمقابل امیدوار غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا

این اے 31کے ضمنی انتخابات میں شکست، غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے کیا انکار اور اپنی ہار کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟ چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے رہنماء غلام بلور کا کہنا تھاکہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی پر ہے، مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم نہیں کرتا، صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی، حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے تھے۔

غلام بلورکا کہنا تھاکہ مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاں گا، مردان اور چارسدہ کے نتائج کا علم نہیں۔ این اے 31 پشاور 5 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیت یقینی ہے۔ اب تک کے 265 میں سے 256 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 56746 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے 31711 ووٹ حاصل کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.