پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت مخالف مارچ روکنے کے لئے ایسی شرائط رکھ دیں کہ قومی سیاست سمیت اتحادی حکومت میں طوفان برپا ہوگیا

میں جو پلان کر رہا ہوں اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ میری ہر چیز ریکارڈ ہو رہی ہے: سابق وزیراعظم عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت مخالف مارچ روکنے کے لئے ایسی شرائط رکھ دیں کہ قومی سیاست سمیت اتحادی حکومت میں طوفان برپا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں جو پلان کر رہا ہوں اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ میری ہر چیز ریکارڈ ہو رہی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت کو پیش کش کی کہ اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے تو پھر لانگ مارچ رک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ملک واپسی سے ہمیں فائدہ ہو گا، ان کا مقصد صرف کرپشن کیسز ختم کروانا اور مجھے نااہل کروانا ہے، یہ مجھے نااہل کروا کر پھر الیکشن کا اعلان کریں گے اور میں جلد سے جلد انتخابات چاہتا ہوں کیوںکہ الیکشن سے سیاسی استحکام آئے گا، ابھی بھی وقت ہے ہم ملک کو بچا سکتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کی وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ یہ لوگ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے جارہے ہیں اور خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کرجائے تو اس کے بعد ہمیں اس سے جو بھی نکالے گا وہ ہم سے بھاری قیمت مانگے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.