پاکستان

سیلاب سے نقصانات ، جمائما نے بڑے ملکوں سے حیران کن مطالبہ کر دیا

موسمیاتی تبدیلیوں کے زیادہ ذمہ دار ملکوں کو پاکستان جیسے ملکوں میں تباہی کا ازالہ کرنے یا قرض معاف کرنے کا سوچنا چاہیے

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر موسمیاتی تبدیلی کا باعث بننے والے بڑے ملکوں سے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنی بڑی تباہی آئی ہے اس سے نمٹنا کسی ایک فرد کے بس کی بات نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے زیادہ ذمہ دار ملکوں کو پاکستان جیسے ملکوں میں تباہی کا ازالہ کرنے یا قرض معاف کرنے کا سوچنا چاہیے، جن کا ان حالات میں کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے جو کچھ پاکستان میں ہوا، کل ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ جمائما نے امید ظاہر کی کہ ان کی نئی فلم کی اسکریننگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کیلیے مددگار ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.