پاکستان

کراچی بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے وفاق کونسا جواب طلب کیا؟ پتا چل گیا

سندھ حکومت کہتی ہے کہ 16ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے، وزارت داخلہ سے استفسار کیا گیا کہ کیا وہ 16 ہزار سکیورٹی کی نفری دے سکتی ہے

کراچی بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے وفاق کونسا جواب طلب کیا؟ پتا چل گیا ‘ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاق سے سکیورٹی اہلکار فراہم کرنے سے متعلق جواب طلب کیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق غورکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکام الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کہتی ہے کہ 16ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے، وزارت داخلہ سے استفسار کیا گیا کہ کیا وہ 16 ہزار سکیورٹی کی نفری دے سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے جواب دینے کے لیے کل تک مہلت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نیکراچی میں 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتخابات کرانیکا اعلان کر رکھا ہے جب کہ سندھ حکومت انتخابات ملتوی کرنے کے لیے 3 مرتبہ الیکشن کمیشن کو خط لکھ چکی ہے تاہم الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کرچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.