پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا یوسف رضا گیلانی کو فون، ملتان میں جیت پر مبارکباد

وزیراعظم نے علی موسی گیلانی سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور کہا کہ ملتان کے عوام نے ایک بارپھر گیلانی خاندان پراعتماد کا اظہار کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون کیا ہے اور ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے علی موسی گیلانی کی جیت پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں علی موسی گیلانی کی جیت پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے علی موسی گیلانی سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور کہا کہ ملتان کے عوام نے ایک بارپھر گیلانی خاندان پراعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ موسی گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی مشترکہ جیت ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.