پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف، لیگی رہنماء مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار میں ایسے الزامات عائد کر دیئے کہ قومی سیاست میں تہلکہ مچ گیا

پیٹرول قیمت پر ٹیکس اس مرتبہ بڑھایا گیا ، اس پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہوگئے، ہمیں آئی ایم ایف سے معاہدے کی پاسداری کرنا ہوگی

مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف، لیگی رہنماء مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار میں ایسے الزامات عائد کر دیئے کہ قومی سیاست میں تہلکہ مچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گذشتہ بار پیٹرول ٹیکس نہ بڑھا کر غیر ذمہ دارانہ حرکت کی گئی، پیٹرول قیمت پر ٹیکس اس مرتبہ بڑھایا گیا ہے، پیٹرول قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہوگئے، ہمیں آئی ایم ایف سے معاہدے کی پاسداری کرنا ہوگی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اطلاعات آرہی تھیں کہ بینک بہت مہنگا ڈالر بیچ رہے ہیں، اسٹیٹ بینک سے کہا تھا معاملے کی تحقیقات کی جائیں، بینکوں کی فارنزک آڈیٹنگ کی ہے، بینکوں پر بہت بڑاجرمانہ کیاجائیگا۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر قرض ری شیڈیولنگ کی بات ہوئی تو پاکستان کے بانڈز پر ادائیگی کی لاگت بہت بڑھ جائیگی، میرا گھر سستا قرض اسکیم بند ہونے پر انہوں نے منطق پیش کی کہ اس اسکیم سے بینکوں کو زیادہ فائدہ ہو رہا تھا اس سے بہتر تھا کہ مفت گھر دیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.