پاکستان

این اے 45 کرم کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

الیکشن کمیشن نے تمام اداروں کو این اے 45 میں ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی، پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کب ہوگی؟ اس حوالہ سے تاریخ سامنے آگئی ہے جس کا الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام اداروں کو این اے 45 میں ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے45 کرم کے ضمنی انتخاب میں پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ خیال رہے کہ این اے 45 میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو ہونا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں انتخاب ملتوی کردیے تھے۔ اس نشست پر بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان امیدوار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.