پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان جب حکومت میں تھے تو کیا نیب اور عدالتیں ان کے اختیار میں تھیں؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بڑے راز سے پردہ اٹھا کر حیران کر دیا

ہماری حکومت آئی توپاکستان دیوالیہ ہوچکا تھا لیکن جب ہم سے حکومت چھینی گئی توپاکستان میں ترقی کی شرح 6 فیصد تھی: عمران خان

عمران خان جب حکومت میں تھے تو کیا نیب اور عدالتیں ان کے اختیار میں تھیں؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بڑے راز سے پردہ اٹھا کر حیران کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ صحافیوں کے ساتھ تعلق کرکٹ کے دور سے 40سال پر محیط ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت آئی توپاکستان دیوالیہ ہوچکا تھا لیکن جب ہم سے حکومت چھینی گئی توپاکستان میں ترقی کی شرح 6 فیصد تھی، موجودہ ٹولے نے 6 مہینے میں ہی پاکستان کودیوالیہ کردیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 3 سالہ دور حکومت میں صرف 5دن چھٹی کی وہ بھی جب مجھے کوروناہوا، اسحاق ڈارجگہ جگہ کہتاپھررہاہے کہ قرضے واپس نہیں کرسکتے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ شہبازشریف نے 16ارب روپے کی چوری کی، حکومت حاصل کرنے کے بعد وہ کیسز سے بری ہو گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ جب حکومت میں تھا تو مجھ پربہت زیادہ پریشر تھا، نیب اورعدالتیں میرے اختیارمیں نہیں تھیں، پاکستان میں طاقتورشوگر،تیل اوربلڈرمافیانے نظام پرقبضہ کررکھاہے، ان کی پوری کوشش ہے مجھے نااہل کروائیں اس لییمجھ پرمقدمات ڈال رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میری حکومت کمزورتھی، ویسی حکومت اب کبھی قبول نہیں کروں گا، یہ عوام کے اندرنہیں جاسکتے، الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، میں نیساری زندگی میرٹ پرکام کیاہے، حقیقی آزادی کیلئے فیصلہ کن مارچ اسی مہینے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.