پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزرائے اعلیٰ کے لئے مراعات میں ترمیم کا بل منظور، کون کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟ وزراء کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اپوزیشن کے احتجاج اور شور شرابے کے باوجود بل منظور'سابق وزیر اعلیٰ کو اب سرکاری گاڑی، مناسب سکیورٹی اور ضروری اسٹاف فراہم کیا جائے گا

سابق وزرائے اعلیٰ کے لئے مراعات میں ترمیم کا بل منظور، کون کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟ وزراء کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کی صدارت میں ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پنجاب منسٹرزبل 2022 پیش کیا گیا، بل مسرت جمشید چیمہ نے ایوان میں پیش کیا۔ پنجاب حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج اور شور شرابے کے باوجود پنجاب منسٹرزبل 2022 منظورکرا لیا۔ بل کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کو اب سرکاری گاڑی، مناسب سکیورٹی اور ضروری اسٹاف فراہم کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کے دور میں قانون میں ترمیم کر کے یہ مراعات ختم کر دیں تھی لیکن پنجاب اسمبلی نے اب یہ بل دوبارہ منظور کر کے مراعات بحال کر دیں۔

دوسری جانب اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں حکومت نے کیا بل منظور کرایا ہے تاہم اپوزیشن رکن خلیل طاہر سندھو نے دعوی کیا کہ وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کے دعوے کی تردید کی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی نے اردو زبان کے حوالے سے بل بھی منظور کر لیا جس کے تحت اردو زبان کو اردو الفاظ میں ہی لکھا جائے اور اردو کو رومن انگریزی لکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی اسپیکرنے ایجنڈامکمل ہونے پرپنجاب اسمبلی کااجلاس بدھ سہ پہر3 بجے تک ملتوی کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.