پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لال حویلی خالی کروانے کے لئے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا’ مجھ سے زیادہ جیل کسی نے نہیں کاٹی’ شیخ رشید نے بڑا بیان داغ کر مخالفین کے رونگٹے کھڑے کر دیئے

میں بچپن میں لال حویلی کے نیچے ایک چائلڈ لیبر کے طور پر کتابیں بیچتا تھا، میں نے یہاں جھنڈا لہرایا، میں یہ جھنڈا کہیں بھی لہرا سکتا تھا

لال حویلی خالی کروانے کے لئے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا’ مجھ سے زیادہ جیل کسی نے نہیں کاٹی’ شیخ رشید نے بڑا بیان داغ کر مخالفین کے رونگٹے کھڑے کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لال حویلی خالی کروانے کے لیے میری لاش کے اوپر سے گزرنا پڑے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نے لال حویلی خالی کروانے کے کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لڑائی عمارتوں سے شروع ہوتی ہے، ایف بی آر بلا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لال حویلی کے لیے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا ، میں بچپن میں لال حویلی کے نیچے ایک چائلڈ لیبر کے طور پر کتابیں بیچتا تھا، میں نے یہاں جھنڈا لہرایا، میں یہ جھنڈا کہیں بھی لہرا سکتا تھا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے عام آدمی کی حیثیت سے پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا، مجھ سے زیادہ نہ کسی نے جیل کاٹی، ختم نبوت ۖہو، کلاشنکوف کی 7 سال قید ہو، کورٹ مارشل ہو، میں پاکستان کا واحد زندہ سیاستدان ہوں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ اس لیے کھڑا ہوں کیونکہ میں نسلی اور اصلی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.