پاکستان

تمباکو سیکٹر میں کتنی کمپنیاں ٹیکس ادا کر رہی ہیں؟ سچائی سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث شروع

تمباکو سیکٹر سے سالانہ 160ارب روپے ٹیکس حاصل ہوتا ہے، 157 ارب روپے یعنی 98 فیصد ٹیکس دو ملٹی نیشنل کمپنیاں دے رہی ہیں

تمباکو سیکٹر میں کتنی کمپنیاں ٹیکس ادا کر رہی ہیں اس حوالہ سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں سچائی سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ تمباکو سیکٹر سے سالانہ 160ارب روپے ٹیکس حاصل ہوتا ہے، 157 ارب روپے یعنی 98 فیصد ٹیکس دو ملٹی نیشنل کمپنیاں دے رہی ہیں، 20 دیگر کمپنیوں سے صرف 3 ارب روپے ٹیکس حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سگریٹ سازی کی صنعت سیمزید60ارب روپیتک ٹیکس وصولی کی گنجائش ہے، مقامی اور درآمدی سگریٹس پر 17 فیصد جی ایس ٹی لاگو ہے، اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جارہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیئر ون سگریٹ پر فی ایک ہزار اسٹک 6500 روپے ٹیکس ہے، ٹیئر 2 سگریٹ پر فی ایک ہزار اسٹک 2050 روپے ٹیکس ہے، درآمدی سگریٹ کے فی پیکٹ پر 65 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ہے۔ پبلک اکانٹس کمیٹی نے درآمدی سگریٹس پر ٹیکس بڑھانے کی سفارش کر دی اور کہا کہ درآمدی سگریٹس پر ٹیکس بڑھانے سے 300 ارب روپیاضافی ریونیو جمع ہوسکتا ہے، مقامی اور درآمدی سگریٹ پیکٹ پر ٹیکس 41 روپے وصول کیا جارہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ درآمدی سگریٹ پر ٹیکس مزید بڑھانے سے ریونیو بڑھے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.