پاکستان

ملک کی بربادی کا ذمہ دار کون کون ہے؟ خواجہ آصف نے سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فوج، عدلیہ، سیاستدان، سب سے غلطیاں ہوئی ہیں، سب اداروں کو ریاست کو درپیش خطرے سے فوری نمٹنا چاہیے: خواجہ آصف

ملک کی بربادی کا ذمہ دار کون کون ہے ؟ مسلم لیگ ن کے رہنماء و وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیاستدانوں سمیت سب کو آڑے ہاتھوں لے کر تنقید کے نشتر چلا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ سوات میں گیارہ بارہ سال کے وقفے کے بعد پھر وہی سلسلہ شروع ہوگیا، بلوچستان میں دہائیوں سے عسکریت پسندی چل رہی ہے، وقت تیزی سے گزررہا ہے، یہ آگ سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے، وفاق کو خطرات ہوسکتے ہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ فوج، عدلیہ، سیاستدان، سب سے غلطیاں ہوئی ہیں، سب اداروں کو ریاست کو درپیش خطرے سے فوری نمٹنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے کابینہ اجلاس میں بلوچستان پر کمیشن بنانے کا معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وفاقی وزیر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک شخص کا اقتدارآئینی طریقے سے ختم کیا وہ ملک کونقصان پہنچا رہا ہے، اقتدار کی جنگ بعد میں بھی لڑی جاسکتی ہے، توجہ قوم اور ریاست کے مسائل پر ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.