پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کے تعلیمی اداروں کو انتشار کا میدان بنانے کے بیان پر مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی سامنے آگیا، سابق وزیراعظم پر کی ایسی تنقید کہ سب دنگ رہ گئے

عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو انتشار کا میدان بنانے والوں کو شرم آنی چاہیے: مریم اورنگزیب

عمران خان کے تعلیمی اداروں کو انتشار کا میدان بنانے کے بیان پر مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی سامنے آگیا، سابق وزیراعظم پر کی ایسی تنقید کہ سب دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس نے آٹا اور چینی پر ڈاکے ڈالے ہوں، اسے عوام کیسے وزیراعظم بنا دے ؟ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈد فتنے نے چار سال چور چور کا تماشہ لگا کر عوام کو بے روزگار اور ملک کو غریب اور کمزور کیا،عمران خان نے چار سال قانون کو یرغمال بنائے رکھا اور الزام ثابت نہ ہوا۔

واضح رہے کہ آج سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک کو تباہ کرنا ہو تو اس پر چوروں کو مسلط کردیں اسے تباہ کرنے کے لیے کسی دشمن کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا جامعات فیوچر لیڈرز کی نرسریز ہوتی ہیں، گورنر پنجاب کوکس نے اجازت دی کہ پولیٹیکل لیڈرز کو طلبا کے سامنے خطاب سے روکے، انٹرنیشنل سیاستدان برطانیہ میں طلبا سے خطاب کرتے ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی میں برطانیہ کے سیاستدانوں کو ہی نہیں عالمی رہنماؤں کو بھی خطاب کی دعوت دی جاتی ہے، گورنر پنجاب، خدا کے واسطے ، ان چوروں کی بات نہ سنو جو اوپر بیٹھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.