پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حالیہ ضمنی انتخابات میں شکست، پارٹی رہنمائوں کی تاویلیں یکسر مسترد، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے نئے اعلانات نے قومی سیاست میں تہلکہ مچا دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی تک پاکستان میں ن لیگ کا عبوری سیٹ اپ بنانے پر بھی غور و خوص شروع کردیا گیا ہے

ضمنی انتخابات میں شکست، پارٹی رہنمائوں کی تاویلیں یکسر مسترد، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے نئے اعلانات نے قومی سیاست میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دار ذرائع نے بتایا ہے کہ انتخابی شکست پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے حکومتی اور پارٹی عہدے الگ الگ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی تک پاکستان میں ن لیگ کا عبوری سیٹ اپ بنانے پر بھی غور و خوص شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت عبوری سیٹ اپ کے سربراہ کو پارٹی معاملات اور دیگر اہم امور پر فیصلہ سازی کا مکمل اختیار ہو گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تشکیل دیے جانے والے عبوری سیٹ اپ میں (ن)لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو کلیدی کردار دیا جائے گا، پارٹی کا عبوری سیٹ اپ نواز شریف کی وطن واپسی تک مکمل طور پر فعال و متحرک کردار ادا کرے گا۔ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ عبوری سیٹ اپ میں متحرک، فعال اور سخت مقف رکھنے والے رہنماں کو شامل کیا جائے گا، پارٹی قائد میاں نواز شریف ا?ئندہ چند روز میں اس سلسلے میں پارٹی رہنماں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.