پاکستانفیچرڈ پوسٹ

الیکشن کمیشن کا توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کیخلاف فیصلہ، صداقت و امانت کا بت پاش پاش ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف کا دبنگ ردعمل سامنے آگیا

قانون سے لڑنے، گولیاں، ڈنڈے چلانے اور فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں، کوئی قانون سے بالا نہیں ہے

الیکشن کمیشن کا توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کیخلاف فیصلہ، صداقت و امانت کا بت پاش پاش ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف کا دبنگ ردعمل سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا، قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صداقت وامانت کا بت پاش پاش ہو گیا، قانون سے لڑنے، گولیاں، ڈنڈے چلانے اور فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں، کوئی قانون سے بالا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے اور اپنے جواب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.