پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی ‘ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پنجاب کے ممبر کے دستخط نہ ہونے کا انکشاف، معروف ماہر قانون نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا

جب عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر تمام ممبران کے دستخط ہی نہیں ہوئے، تو الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیسے سنا دیا؟ماہر قانون دان

سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی ‘ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پنجاب کے ممبر کے دستخط نہ ہونے کا انکشاف، معروف ماہر قانون نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے عمران خان کی نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پنجاب کے ممبر کے دستخط نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے معروف ماہر قانون سینیٹر علی ظفر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کیلئے الیکشن کیشن کا تفصیلی تحریر فیصلہ درکار ہے، جو تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ممبر پنجاب کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا گیا۔ سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے جب عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر تمام ممبران کے دستخط ہی نہیں ہوئے، تو الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیسے سنا دیا؟ فیصلہ سنانے کیلئے ضروری تھا کہ جو فیصلہ کیا گیا، اس پر الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کے دستخط ہوں، اس لیے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ فیصلہ غیر قانونی ہے، تمام ممبرز کے دستخط کے بنا فیصلے کا اعلان کیا ہی نہیں جا سکتا جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ممبر پنجاب کی طبیعت ناساز ہے اسی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہ ہوئے، ممبر پنجاب کے دستخط کے بعد عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی پر الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلہ 36 صفحات پرمشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.