پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سیاستدانوں کی لڑائی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، آئوٹ لک مزید کم ہونے پر پاکستان کی ریٹنگ کہاں تک پہنچ گئی ؟ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی سنسنی مچا دینے والی رپورٹ آگئی

سیاستدانوں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کر کے ٹرپل سی پلس کردی

سیاستدانوں کی لڑائی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، آئوٹ لک مزید کم ہونے پر پاکستان کی ریٹنگ کہاں تک پہنچ گئی ؟ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی سنسنی مچا دینے والی رپورٹ آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال جولائی میں امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا تھا تاہم اب فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کر کے ٹرپل سی پلس کردی۔ فچ ریٹنگز کے مطابق ٹرپل سی پلس یا اس سے کم ریٹنگ پر آؤٹ لک جاری نہیں کیا جاتا۔ فِچ ریٹنگز نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والی ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر)’B’ مائنس سے کم کرکے CCC پلس کر دی ۔ فچ ریٹنگز کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر ‘CCC’ پلس یا اس سے نیچے کی ریٹنگ پر آٹ لک جاری نہیں کرتے۔

فچ کے مطابق ریٹنگ میں کمی پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی اور فنڈنگ کی حالت میں مزید بگاڑ اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے جس سے مالیاتی اور کرنٹ اکانٹ خسارے کم کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ فِچ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 اکتوبر 2022 تک تقریبا 7.6 ارب امریکی ڈالر رہے جو کہ ایک ماہ کی بیرونی ادائیگیوں کے قابل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.