پاکستانفیچرڈ پوسٹ

توشہ خانہ ریفرنس میں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دینے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، سڑکیں بلاک، شہری پریشان، پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ

مظاہرین کی جانب سے عمران خان کی نااہلی نامنظور کے نعرے لگائے جا رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا

توشہ خانہ ریفرنس میں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دینے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، سڑکیں بلاک، شہری پریشان، پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ،کراچی ،لاہور اورپشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کا احتجاج شروع ہو گیا۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے کارکنان فیض آباد پہنچ گئے اور سڑک بلاک کر دی۔ پولیس کی فیض آباد میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے ، مری روڈ ، بے نظیر چوک ، گولڑہ موڑ ، سترہ میل، اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس نفری کو آنسو گیس کے شیلز فراہم کیے گئے۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا۔پشاور میں بھی عمران خان کی نااہلی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔احتجاج کا سلسلہ مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے۔عمران خان کی نااہلی کے خلاف لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد باہر نکل آئی ہے۔ مظاہرین کی جانب سے عمران خان کی نااہلی نامنظور کے نعرے لگائے جا رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے خلاف بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.