پاکستان

دوا ساز کمپنی نے پیناڈول کی گولیاں اور بچوں کیلئے سیرپ بنانے بند کر دیئے

گزشتہ کئی مہینوں سے نقصان اٹھا کر پیناڈول بنا رہے تھے جو اب ممکن نہیں،حکومت قیمتوں میں اضافہ کرے تو ادویات دوبارہ بنانا شروع کر دیں گے

دوا ساز کمپنی جی ایس کے پاکستان نے پیناڈول کی گولیاں اور بچوں کیلئے سیرپ بنانے بند کر دیئے ہیں کیونکہ موجودہ قیمت پر پیناڈول پروڈکٹس بنانا ممکن نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق جی ایس کے پاکستان کے جنرل منیجرفرحان ہارون نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ پیناڈول ٹیبلیٹس، پیناڈول ایکسٹرا اور بچوں کے لیے سیرپ بنانا بند کر رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ موجودہ قیمت پر پیناڈول پروڈکٹس بنانا ممکن نہیں رہا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے اضافہ مسترد کر دیا۔ جی ایس کے پاکستان کے جنرل منیجر نے خط میں لکھا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے نقصان اٹھا کر پیناڈول بنا رہے تھے جو اب ممکن نہیں،حکومت ڈریپ کی منظور شدہ قیمت منظور کرے تو ادویات دوبارہ بنانا شروع کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.